نئی دہلی (اظہار الحسن ، ایس این بی ): نئی تشکیل شدہ دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (ڈی بی ایس ای) کے ڈھانچے کو باضابطہ شکل دینے کے لئے ہندوستان کی اعلیٰ تنظیموں نے دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (ڈی بی ایس ای) کو سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور دیگر کے برابر منظوری دی ہے۔اب سے ڈی بی ایس ای کے ذریعہ کسی بھی سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری امتحان کے بعد ڈی بی ایس ای کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی منظوری اب ہندوستان کے دیگر تسلیم شدہ بورڈوں کے سرٹیفکیٹ کے برابر ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ڈی بی ایس ای سے وابستہ اسکولوں کے طلبا دیگر بورڈوں سے وابستہ اسکولوں میں داخلہ لے سکیں گے اور ڈی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے منظورہوں گے۔ کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن ان انڈیا (COBSE) کے ذریعہ لکھے گئے خط کے مطابق دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو COBSE کی رکنیت ملنے کے بعد ڈی بی ایس ای کی طرف سے منعقدکئے جانے والے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری امتحانات اور ڈی بی ایس ای کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو اب COBSE کے دیگرممبربورڈز کے سرٹیفکیٹ کے برابر منظوری دی جائے گی۔ کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن ان انڈیا (COBSE) ہندوستان میں اسکول ایجوکیشن بورڈوں کی منظوری کی تصدیق کرتی ہے۔
اس سے قبل ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) جو کہ ایک انٹر یونیورسٹی تنظیم ہے جو ہندوستان میں یونیورسٹیوں کے نمائندے کے طور پر کام کرتی ہے نے ڈی بی ایس ای کی تجویز کو منظوری دی جسے بعد میں دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے سی بی ایس ای اور ہندوستان کے دیگر منظور شدہ بورڈوں کے مساوی تسلیم کیا جائے گا۔ ڈی بی ایس ای کو ملی ان منظوریوں کے ساتھ ڈی بی ایس ای سے وابستہ اسکولوں سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کو سی بی ایس ای اور دیگر منظور شدہ بورڈوں کے ذریعہ جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے برابر منظوری حاصل ہوگی۔ ڈی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو ملک کے تمام تسلیم شدہ بورڈز اور یونیورسٹیاں قبول کریں گی۔ اس سال کی شروعات میں دہلی سرکار نے ڈی بی ایس ای کو منظوری دی تھی جس کا مقصد سال کے آخر میں ایک وقتی امتحان اور رٹنے پر مبنی امتحانی نظام کو ختم کرنا اور ایک مسلسل تشخیصی نظام بنانا ہے۔موجودہ تعلیمی سیشن 2021-22 میں 30 اسکولوں کو ڈی بی ایس ای سے منسلک کیا گیا ہے۔ وقت کے ساتھ ہی دہلی کے تمام سرکاری اسکول ڈی بی ایس ای سے منسلک ہو جائیں گے۔ ڈی بی ایس ای نے انٹرنیشنل بکلارئیٹ (آئی بی) کی نالج پارٹنرشپ میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ آنے والے وقت میں دہلی کے تمام تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں کو بھی یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ خود کو ڈی بی ایس ای سے الحاق حاصل کریں۔
حال ہی میںدہلی سرکار نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنظیم انٹرنیشنل بکلارئیٹ (IB) کے ساتھ نالج پارٹنرشپ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فی الحال آئی بی 159 ممالک میں 5500 اسکولوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ یہ شراکت داری ڈی بی ایس ای کو دہلی کے سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کے تعلیمی طریقوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بین الاقوامی سطح کی صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں کو نافذ کرنے میں مدد دے گی۔ دہلی سرکارنے 20 اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس (ایس او ایس ای) بھی شروع کیے ہیں جن کا مقصد طلباکو ان کی دلچسپی اور اہلیت کے شعبے میں خصوصی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہ ایس او ایس ڈی بی ایس ای سے بھی وابستہ ہیں اور ان ا سکولوں سے پڑھنے والے طلبا کو اعلیٰ تعلیم یا کیریئر کے لیے ہر جگہ قبولیت حاصل ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ آئی بی بورڈ کے ساتھ پاٹنر شپ سے ہمارے بچوں کو عالمی سطح کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی او بی ایس ای اور اے ٹی آئی یو کی منظوری ملنے کے بعد دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن راجدھانی میں لرننگ اور اسسمنٹ کے طریقے بدلنے کے لیے تیار ہے۔
دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو ایگزام منعقد کرنے کی ملی منظوری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS