نئی دہلی:(ایجنسی)ترنگا انڈیا کی شان ہے۔ ہر سال یوم آزادی پر ہندستان کے موجودہ وزیر اعظم لال قلعے پر جھنڈا پھہراتے ہیں۔ موجودہ یوم آزادی ہندوستان کی 75 ویں آزادی کا دن ہے۔ لال قلعے کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی جھنڈےپھہرائے جاتے ہیں، تاہم بہت سے لوگوں کو آج بھی جھنڈاپھہراتے کے صحیح اصول کا علم نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں اس کے صحیح اصولوں کو جاننا ضروری ہے۔ کیوں کہ اس کے خلاف کرنے سے ہمارے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔
1. ترنگاہمیشہ طلوع آفتاب اورغروب آفتاب کے درمیان لہرایاجاتا ہے۔
2. ترنگا نہ کبھی جھکتا ہے اور نہ زمین پر ٹکا ہوتا ہے۔ ہدایات کے بعد سرکاری عمارتوں پر جھنڈا آدھا جھکایا جاسکتاہے۔
3. جھنڈا کبھی پانی میں نہیں ڈبویا جا سکتا ہے۔ جھنڈے کے کسی بھی حصے کو نہ جلایا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی بھی سطح پراس کی بےحرمتی کی جاسکتی ہے ۔ ایسا کرنے پر تین سال تک کی قید یاجرمانہ، یا پھر دونوں کا نفاذ ہوسکتا ہے۔
4. ترنگا کی لمبائی چورائی 3: 2 ہونی چاہیے۔
5. تِرنگا ہمیشہ کاٹن،سلک یا پھر کھادی کا ہونا چاہیے۔
6. کیسریا یا زعفرانی رنگ کو نیچے کرکے جھنڈاپھہرانا غلط ہے۔
7. ترنگا ہمیشہ اونچی جگہ پر پھہرانا چاہیے۔
8. کسی سامان کو ڈھکنے یا پھر اسٹیج کو سجانے کے لیے ترنگے کا استعمال نہیں ہوسکتا ہے۔
9. کبھی بھی پھٹے ہوئے یا کسی بھی گندی سے لٹ پت ترنگے کو نہیںپھہرنا چاہیے، بلکہ اسے اکیلے میں جلا دینا یا کسی اور طریقے سے ختم کردینا چاہیے۔ تاکہ اس کی اہمیت برقرار رہے۔
10. ترنگے سے کپڑے بنانا یا پھر رومال یا تکیے کے لیے استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔
ان قواعد کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت سزاہوسکتی ہے جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے۔