2020-21 میں نئے کاروبار رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ

0
Textile Value Chain

نئی دہلی (یو این آئی) معیشت کو رسمی شکل دینے اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے ساتھ کاروباری جذبے کے فروغ کی وجہ سے کورونا وبا کے باوجود رواں مالی سال 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں دو ہندسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس عرصے میں کل 195880 نئے کاروبار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں زراعت اور مینوفیکچرنگ کا مجموعی حصہ سب سے زیادہ رہا ہے۔’ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ‘کی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وبا اور اس پر سخت لاک ڈاؤن کے باوجود سال 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جب کہ یہ مالی سال 2015-16میں 7.8 فیصد اورمالی سال 2019-20 میں یہ 10.2 فیصد تھا۔زراعت کے شعبے سے متعلق کاروبار کے رجسٹریشن میں مالی سال 2020-21 میں 103 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس شعبے میں کل 12368 نئے کاروبار رجسٹرڈ ہوئے جب کہ گزشتہ مالی سال میں یہ تعداد 6107 تھی۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے گلوبل چیف اکنامسٹ ارون سنگھ کے مطابق کاروبار کے اہم مقام ممبئی، دہلی،بنگلور اور چنئی جیسے بڑےمقامات کے بجائے دوسرے شہروں میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21 میں ملک کے 10 بڑے شہروں میں صرف 45 فیصد نئے کاروبار رجسٹر ہوئے جب کہ مالی سال 2016-17 میں یہ شرح 55 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020-21 میں رجسٹرڈ 96 فیصد نئے کاروباروں کا 10 لاکھ روپے تک کا ڈیفالٹ کیپیٹل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS