کس پر ملک اور جمہوریت کو شرمسارکرنے کا الزام؟

    0

    نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں سڑک کو لے آئے اور ملک اور جمہوریت کوشرمسار کیا۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے اندر سڑکوں پر احتجاج کی طرح برتاؤ کیا۔ اس سے نہ صرف ملک بلکہ جمہوریت کو بھی شرمندگی ہوئی ہے۔ پاترا نے کہا کہ نہ صرف نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو بلکہ جمہوریت بھی ایوان بالا میں ہونے والے واقعات پر روئی۔ اپوزیشن نے پورا سیشن برباد کر دیا ، اور یہ انتشار کا عروج ہے۔
    دوسری جانب ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایک میٹنگ کی اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ کل مارشل کی وردی میں باہری لوگوں کو ایوان میں لا کر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مارپیٹ کی۔اپوزیشن اور حکمران جماعت کے قائدین نے ایوان بالا کے چیئرمین اور نائب صدر ونکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کی اوراپنا اپنا موقف پیش کیا۔ بعد میں مسٹر کھڑگے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اپوزیشن نے ایوان میں جتنا ممکن ہوا حکومت کی حمایت کی اور کووڈ۔19 ور آئینی ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیا۔ لیکن کل آئین ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وہ کچھ اور بل لائے جس کی انہوں نے مخالفت کی تھی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کو شرمندہ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS