نئی دہلی(ایس این بی) :اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو سائوتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ کے اسکول سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے اسکول سربراہ اسکولوں کے کھلنے پر نہ صرف لرننگ گیپ کو کم کرنے کے لئے بیتاب ہیں بلکہ اسکول میں بچوں کے واپس لوٹنے پر ان کے سوشل ایموشنل ویل بیئنگ کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے اسکول سربراہوں کو اسکولوں کے کھلنے کے بعد ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جاری ایس او پی پر سختی سے عمل کرنے کا حکم بھی دیا ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے اسکول سربراہوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ دہلی میں کورونا کے معاملے میں اب کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔ اسپیشل پی ٹی ایم کے دوران زیادہ تر پیرنٹس نے مانا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھول دینا چاہئے کیونکہ پچھلے 1.5سالوں میں بچوں کی پڑھائی کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ہمیں بچوں کی پڑھائی میں ہوئے نقصان کے ساتھ ان کے مینٹل سوشل ایموشنل ویل بیئنگ کا بھی دھیان رکھنا ہے ۔ہمارے بچے اور اساتذہ کورونا کے جس دور سے گزرے ہیں ،ہمیں انہیں اس دور سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
منیش سسودیا نے بات چیت کے دوران اسکول سربراہوں سے اسکولوں کو کھولنے کو لے کر مشورہ مانگے جس پر ایک اسکول سربراہ نے بہت ہی بہتر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسکول میں شروعات کے ایک ہفتہ بچوں کو دوبارہ اسکول سے کنیکٹ کرنے کا کام کریں گے تاکہ انہیں دوبارہ ٹیچنگ لرننگ پروسس سے جوڑا جاسکے ۔ایک دیگر اسکول سربراہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسکول کے ذریعہ بچوں کو کائونسلنگ کے لئے پروفیشنل کائونسلر مہیا کرایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ سائوتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ میں اسکول سربراہوں کے لئے تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد سرکار کے ذریعہ تعلیم کے شعبہ میں شروع کئے گئے نئے پروگراموں سے اسکول سربراہوں کو واقف کرانے اور اسے عملی جامہ پہنانے سے متعلق جانکاری شیئر کرنی ہے، ساتھ ہی انہیں اس بات کی تربیت بھی دی جا رہی ہے کہ اتنے وقت کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر بچوں کے لرننگ گیپ کو کیسے کم کرتے ہوئے انہیں طویل عرصہ بعد دوبارہ پڑھائی کے ساتھ جوڑا جاسکے۔
بچوں کے لرننگ گیپ کو کم کرنے کے ساتھ سماجی شعور اور خوش اخلاق بنانے پر زور دیا: منیش سسودیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS