اُجولا اسکیم کے نئے دور کا آغاز، اس اسکیم میں کیا کچھ نیا ہے؟

0
Image: India Tv

نئی دہلی:(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوپی کے مہوبا میں بی پی ایل مستحقین میں ایل پی جی کنکشن تقسیم کرکے اجولا اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس سکیم کے مستحقین سے بات چیت کی۔ تقریب کے دوران مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔اس دوران وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے دہرادون کی بوندی دیوی سے بات چیت کی۔ بوندی دیوی نے بتایا کہ کس طرح پی ایم اُجوالا اسکیم نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔
” وزیر اعظم اجوالہ اسکیم” 2016 میں شروع کی گئی تھی اور اس وقت پانچ کروڑ بی پی ایل خاندانوں کی خواتین کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ 2018 میں دلت، آدیواسی اور پسماندہ طبقات سمیت خواتین کو اس اسکیم کے دائرہ میں شامل کیا گیا۔ اس کے پیش نظر8 کروڑ خواتین کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کا ایک نیا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ یہ ہدف 2019 میں حاصل کیا گیا۔اس سال کے بجٹ میں اس اسکیم کے تحت اضافی 1 کروڑ ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مرحلے میں فائدہ اٹھانے والوں کو چولہا بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ پی ایم اے او نے کہا کہ اس کے اندراج میں بہت کم دستاویزات درکار ہوں گی اور تارکین وطن کو راشن کارڈ یا رہائشی سرٹیفکیٹ دینے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS