’مسلم آبادی کم ہونے کی وجہ سے اردو ٹیچر کو نہیں ہٹایا جاسکتا‘

0
Bar and Bench

پریاگ راج (ایس این بی) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سیکولر اسٹیٹ میں ایسی پالیسی نہیں بن سکتی کہ محض مسلم آبادی کم ہونے کی وجہ سے اردو ٹیچر کی خدمات ختم کر دی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ اردو ایک زبان ہے، وہاں بھی پڑھائی جاسکتی ہے، جہاں مسلم آبادی بہت کم ہو۔ جسٹس اشونی کمار مشرا نے ہنوور کی رٹ پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں کسی خاص زبان کو کسی علاقہ سے جوڑ کر نہیں دیکھا جاسکتا۔ رٹ کنندہ ہنووراردو ٹیچر تھا۔ سرکاری امداد یافتہ کالج میں پڑھاتا تھا۔ مسلم آبادی 20 فیصد سے کم ہونے کے سبب اسے ہٹا دیا گیا۔ عدالت نے محکمہ بیسک تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری کو اس سلسلہ میں جاری سرکاری پالیسی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ رٹ پر اگلی سماعت 16 اگست کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS