دہلی : رَین بسیروں میں رہنے والوں کے لیے شروع کیا گیا ’پوشاہار یوجنا‘

0

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی حکومت اور سماجی تنظیم کے صدر پاترا فاؤنڈیشن نے دارالحکومت کے تمام رین بسیروں میں رہنے والے بے گھر لوگوں کو دو وقت کا کھانہ مہیا کروانے کے لیے اتوار کے روز ’پوشاہار یوجنا‘کی شروعات کی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے یہاں سرائے کالے خاں واقع دہلی شہری کیمپ اصلاح بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) میں اس منصوبے کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے رین بسیروں میں سماج کے سب سے غریب لوگ رہتے ہیں۔ ایسے لوگ جو سڑک کنارے سونے کو مجبور رہتے ہیں، وہ موسم کی مار سے بچنے کے لیے رین بسیروں میں رہتے ہیں۔

رین بسیروں میں غریب لوگ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ووٹر نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ان میں زیادہ تر لوگوں کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں اس لیے حکومت ان کی طرف توجہ نہیں دیتی ہے لیکن اروند کیجریوال کی حکومت آنے کے بعد سب سے پہلا کام ان رین بسیروں کی صورتحال میں بہتری لانا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS