نئی دہلی:(یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے۔جناب نائب صدر نائیڈو نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ پورے ملک کو نیرج چوپڑا کی کامیابی پر فخر ہے۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ “حیرت انگیز کارکردگی! ٹوکیو اولمپکس کے نیزہ بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا کو قلبی مبارکباد۔ آپ نے ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز میں پہلا طلائی تمغہ جیت کر ملک کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ مستقبل کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات”۔وزیراعظم نے نیرج چوپڑا کی شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ٹوکیو میں تاریخ رقم کی گئی ہے۔ نیرج چوپڑا نے جو آج حاصل کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نوجوان نیرج نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ لگن سے کھیلے اور بے مثال استقامت کا مظاہرہ کیا۔ٹوکیو اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد۔
خیال رہے کہ نیرج چوپڑا نے جویلین تھرو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا ہے۔ اولمپک میں انفرادی مقابلے میں ہندستان کی طرف سے طلائی تمغہ جیتنے والے وہ دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ، اس سے پہلے 2008میں ابھینو بندرا نے شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت کر ہندستان کا نام روشن کیا تھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اورجنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے اولمپک میں ہندوستان کو نیزہ پھینکنے میں طلائی تمغہ دلانے کے لئے نیرج چوپڑا اورکشتی میں بجرنگ پونیا کوکانسے کاتمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
مسٹرگاندھی نے ٹویٹ کیا،نیرج چوپڑا کوسلام۔ آپ نے آج ایک ارب دلوں کو جیت لیا ہے۔ ہمارے لئے اس سے زیادہ فخرکی کوئی اوربات نہیں ہوسکتی۔پہلوان بجرنگ کومبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہابجرنگ پونیا کوان کی بہترین کارکردگی کے لئے بہت بہت مبارک باد۔ آپ نے ملک کا وقاربڑھایا۔محترمہ واڈرا نے نیرج چوپڑا کومبارک باد دیتے ہوئے کہا،نیرج چوپڑا طلائی تمغہ لے کرآئے۔ بہترین مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان کوآپ ہر بہت فخرہے۔اس سے قبل بجرنگ پونیا کوتمغہ جیتنے پر انہوں نے کہابجرنگ پونیا جی آپ نے بہت ہی شاندار کھیل کھیلا۔ آج دنگل میں آپ کا دبدبہ رہا۔ کانسے کے تمغے کے لئے مبارکباداورنیک خواہشات۔ جے ہند۔
نیرج-پونیا کو ملیں اس طرح چوطرفہ مبارکبادیاں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS