آئی پی ایل : نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی دستیابی پر غوروخوض

0
Criclink.com

نئی دہلی : (یو این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جمعرات کے روز آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے سے موزوں تاریخوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے اعلان کے باوجود آئی پی ایل فرنچائیزیاں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی دستیابی پر پراعتماد ہیں۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ کپتان کین ولیمسن سمیت کئی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ سے ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ آئی پی ایل فرنچائزی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کو ریلیز کرے گا۔ ولیمسن کے علاوہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ ٹم سیفرٹ (کے کے آر)،لوکی فرگیوسن (کے کے آر) ، جیمز نیشم (ممبئی انڈینز)،ٹرینٹ بولٹ (ممبئی انڈینز)،ایڈم ملن (ممبئی انڈینز) ، کائل جیمیسن (آر سی بی) اور مشل سینٹنر ( سی ایس کے) آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنی متعلقہ ٹیموں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائے گا،جس میں ان آٹھ کھلاڑیوں کے غیر حاضررہنے کی توقع ہے۔ سیریز کی قیادت ٹم ساؤتھی یا ٹام لیتھم کر سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ 11 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پاکستان کے دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا جب کہ آئی پی ایل 19 ستمبر سے 15 اکتوبر تک ہونا ہے۔ نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی 20 میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ بھی کرنا ہے اور امکان ہے کہ پاکستان سیریز کے لیے منتخب کردہ ٹیم ہی بنگلہ دیش جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS