ٹوکیو، 4 اگست (یواین آئی) ہندوستان کے کشتی گرودروناچاریہ اوارڈی مہابلی ستپال کے شاگرد روی کمار دہیا اوردیپک پونیا نے بدھ کو ٹوکیواولمپک کے کشتی مکے بازوں کے بالترتیب مرد فری اسٹائل 57 کلوگرام اور 86 کلوگرام زمرے کے فائنل اورکانسے کے میڈل مقابلے میں جگہ بنالی۔
روی کوکوارٹرفائنل میں بلغاریہ کے جارجی ولینٹنوف کو4-14 سے ہرانے میں کسی بھی طرح کی پریشانی کاسامنا نہیں کرناپڑا۔ انہوں نے پھرسیمی فائنل میں زبردست ہاتھ دکھاتے ہوئے قزاقستان کے نوراسلام سنیئیف کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی، جہاں جمعرات کوان کامقابلہ روسی اولمپک کمیٹی کے زاؤر یوگیف سے ہوگا۔ روی اس جیت کے ساتھ اولمپک کے سلورمیڈلسٹ سشیل کمار کے بعد فائنل میں پہنچنے والے دوسرے ہندوستانی پہلوان بن گئے ہیں اورانہوں نے ٹوکیومیں ہندوستان کے لئے چوتھا میڈل یقینی بنالیا ہے۔
مہابلی ستپال نے روی کی کارکردگی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا، ’’میں نے آپ کو پہلے بھی کہا تھا کہ روی اس اولمپک میں کمال کرے گا اوراس نے یہ کردکھایا۔ مجھے امیدہے کہ وہ کل ہونے والے فائنل میں بھی اس شاندار مظاہرے کو برقرارکھے گا۔ اس نے ہندوستان کے لئے چاندی کاتمغہ یقینی بنالیا ہے اورتوقع ہے کہ وہ گولڈ میڈل جیتے گا۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ دیپک کانسے کے مقابلےمیں جیت حاصل کرے گا۔
دیپک نے 86 کلوگرام میں محض پانچ سکینڈ باقی رہتے ایک شاندار موو کے ذریعہ چین کے لن جوشن کو3-6 سے شکست دی۔ دیپک نے نائجیریا کے ایکیرکیمے عظیموروف کویکطرفہ 1-12 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی تھی۔
سیمی فائنل میں دیپک کامقابلہ ورلڈچیمپئنشپ کے فاتح ڈیوڈ مورس ٹیلرسے ہواجس میں امریکی پہلوان نے دیپک کو 0-10 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ کانسے کے تمغے کے لئے دیپک کامقابلہ ریپیچیز کے فاتح سے ہوگا۔
پہلوان روی کمار کی فائنل میں انٹری، دیپک پونیا کانسہ کے امیدوار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS