پٹنہ (ایجنسیاں)بہار میں برسراقتدار این ڈی اے میں شامل پارٹی جنتا دل یو لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیگاسس معاملہ میں جانچ کرانے کی بات کہے جانے کے بعد منگل کو ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اور سابق مرکزی وزیر و بہار میں حزب اختلاف جنتادل یونائیٹیڈ کے پارلیمانی بورڈ کے صدر اپیندر کشواہا نے بھی جانچ کا مطالبہ کیا۔سابق وزیر اعلیٰ مانجھی نے منگل کو واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ مجھے لگتا ہے موجودہ حالات کو دھیان میں رکھ کر پیگاسس جاسوسی معاملہ کی جانچ کرا لینی چاہیے۔ وہیں اپیندر کشواہا نے آج کہاکہ فون ٹیپنگ معاملے کی جانچ کرانی چاہئے تاکہ ملک کے باشندوں کو معاملے کی سچائی کا علم ہوسکے ۔ انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر کہاکہ جے ڈی یو ذات پر مبنی مردم شماری کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے دیگر پارٹیوں سے بھی بات کر سکتی ہے ۔ صرف اس معاملے سے متعلق ہی دیگر لوگوں سے بات ہوگی ۔تبھی اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ جے ڈی یو لیڈر نے کہاکہ ان کی ’بہار یاترا ‘ کا اہم مقصد پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنا اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے منصوبوں کو گھر ۔ گھرتک پہنچاناہے ۔
فون ٹیپنگ:نتیش کے بعد مانجھی اور کشواہا کا بھی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS