سعودی تیل کمپنی نے کہا کہ بٹ کوائن سے کمپنی کالین دین کا کوئی ارادہ نہیں

0
small caps

ریاض: (یو این آئی) بٹ کوائن سے لین دین کی تردید کرتے ہوئے سعودی عرب کی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی بڑی کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ وہ بٹ کوائن میں لین دین کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو سعودی کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ اس کا بٹ کوائن میں لین دین کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر بے بنیاد ہے۔
آرامکو سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا بٹ کوائن میں لین دین کا کوئی ارادہ نہیں، نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ ہے جس پر غور کیا جا رہا ہو۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ خبر پھیلائی گئی تھی کہ آرامکو بٹ کوائن میں لین دین کا ارادہ رکھتی ہے، سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ خبر بے بنیاد اورمکمل طور پر حقیقت سے عاری ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی، برازیلی بٹ کوائن مائنر رے نصر کے ایک انٹرویو کے بعد میڈیا رپورٹس میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ آرامکو ڈیجیٹل کرنسی کی کان کنی شروع کرے گی۔
رے نصر نے کہا تھا کہ ہم آرامکو کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، صحرا سے نکلنے والا سارا تیل اس کمپنی کا ہے، اور وہ گیس جو یہ کمپنی استعمال نہیں کرتی، میں اس بارے میں کہہ سکتا ہوں کہ صرف یہ بھی آج بٹ کوائن کے نصف نیٹ ورک میں جان ڈال سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS