ہندستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 30549 کورنا کے نئے معاملے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو گئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر1.31 فیصد،ری کوری کی شرح 97.35 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 2212 بڑھ کر 82350 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 4110 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6094896 ہوگئی ہے جب کہ 157 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 132948 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران فعال ماملے 2880 بڑھ کر 167891 ہوگئے ہیں اور 17792 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3226761 ہوگئی ہے جب کہ مزید 56 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 16837 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 348 بڑھ کر 24168 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 25 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 36587 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2846244 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 192 کم ہو کر 20524 ہو گئی ہے اور مزید 34 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 34102 ہو گئی ہے۔ وہیں 2506961 مریض انفیکشن سے پاک ہو ئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 21019 رہ گئےہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1934048 ہو گئی ہے جب کہ 13395 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 139 کم ہوکر 10974 رہ گئے ہیں اوراس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18149 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1499597 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

تلنگانہ میں فعال کیسز 8873 رہ گئیے ہیں جب کہ اب تک 3805 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 632728 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 56 کے اضافے کے ساتھ 1919 ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب 986778 لوگ کورونا سے نجات پاچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13525 ہے۔

پنجاب میں فعال معاملے 30 ​​کم ہو کر 504 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 582332 ہو گئی ہے جبکہ 16294 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ گجرات میں دو فعال معاملے بڑھ کر 254 ہو گئے ہیں اور اب تک 814570 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے 10076 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS