ریوا: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں کل رات سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے جہاں نشیبی بستیاں زیرآب ہیں وہیں تقریبا تمام ندیوں میں طغیانی آگئی ہیں۔ شہر کے قلب سے گزرنے والی بیہرندی بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے ضلع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی دریا اور نہروں میں طغیانی آگئی ہے جب کہ شہر کی کئی نشیبی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع کی بڑی ندیا بیچھیا ، بیہر اور تمس ندیاں تیزی سے بہہ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں سے رابطہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ضلع کے ترائی والے علاقے میں بھی مسلسل بارش کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ تیونتھر میں تمس ندی میں طغیانی آگئی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں ایک نالے پربنایا گیا پل ڈوب گیا ہے ، جس کی وجہ سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا ہے۔ ریوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 135.4 ملی میٹر یا پانچ انچ سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
ریوا میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS