نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ ’3 طلاق‘مخالف قانون بننے کے بعد 3 طلاق کے معاملوں میں کمی آئی ہے اور مسلمان خواتین کا آئینی و جمہوری حق یقینی ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس قانون کے وجود میں آنے والے دن یکم اگست کو منائے جانے والے ’یوم حقوق مسلم خواتین‘کے موقع پر ایک پروگرام کا بھی اہتمام ہو گا۔ واضح رہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے اس بل کو یکم اگست 2019 کو منظوری دی تھی اور اسی کے ساتھ یہ قانون وجود میں آیا تھا۔
نئی دہلی میں یکم اگست کو ’یوم حقوق مسلم خواتین‘پر منعقد ہونے والے پروگرام میں مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال سمرتی ایرانی، مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا بھوپیندر یادو موجود رہیں گے۔
قانون سے’3 طلاق‘کے معاملوں میں کمی:مختار عباس نقوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS