انجم اور تیجسونی فائنل میں پہنچنے میں ناکام

0
RRS Urdu

ٹوکیو(یواین آئی) : نشانہ باز انجم مودرل اور تیجسونی ساونت کے ٹوکیو اولمپک میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد نشانہ بازی میں تمغہ جیتنے کی ہندوستان کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے ۔2018 کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی انجم مدگل اکاسا شوٹنگ رینج میں کوالیفائنگ راونڈ میں 1167 کے کل اسکور کے ساتھ37 نشانے بازوں میں سے 15 ویں نمبر اور تیجسونی ساونت1154 اسکور کے ساتھ 33 ویں نمبر پر رہیں۔ آٹھ سرفہرست نشانہ باز فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ اس سے پہلے ، انجم مدگل اور دیپک کمار 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم مقابلے کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS