سی بی ایس ای 12ویں میں پھر لڑکیوں کا جلوہ

0
The New Indian Express

نئی دہلی: (اظہار الحسن/ایس این بی ): سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے 12ویں کلاس کے نتیجہ کا اعلان کر دیا ہے ۔بغیر امتحان کے ہی تیار کئے گئے اس نتیجہ میں ریکارڈ97.37فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ صرف 0.47فیصد طلبا کو کمپارٹمنٹ ملی ہے۔ سی بی ایس ای کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب زیادہ پاس فیصد والا نتیجہ ہے۔بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے نتیجہ میں لڑکوں کا پاس فیصد 99.13اور لڑکیوں کا پاس فیصد 99.67 ہے۔اس بنیاد پر لڑکیوں کا پاس فیصد لڑکوں سے 0.54فیصد زیادہ ہے۔جبکہ ٹرانس جینڈر امید واروں کا نتیجہ 100 فیصد رہا ہے۔وہیں قریب 65ہزار بچوں کا امتحان ابھی تیار نہیں کیا جاسکا ہے جو کہ 5اگست تک جاری کیا جائے گا ۔
سی بی ایس ای نے غیر ادارہ جات بچوں کے نتیجہ جاری نہیں کئے ہیں۔ان کے امتحان 16اگست سے 15ستمبر کے بیچ منعقد کئے جائیں گے۔ بورڈ میں اس بار بارہویں کلاس کیلئے 1304561 امید واروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 1296318کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے نتیجہ میں 5.37فیصد بچوں کو 95فیصد سے زیادہ اور 11.51فیصد بچوں کو 90 سے95فیصد کے بیچ نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ بورڈ نے جانکاری دی ہے کہ سبھی بچوں کے امتحان نتیجہ اس کی ویب سائٹ پر مہیا ہیں۔ وہیں اسکولوں کو اسکول وار امتحان نتیجہ ان کی ای میل آئی ڈی پر مہیا کرایا جائے گا۔ بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری میں کہا گیا ہے کہ سبھی طرح کے اکادمک دستاویز یا مارکشیٹ معاون پاسنگ سرٹیفکیٹ، مائگریشن سرٹیفکیٹ اور اسکول سرٹیفکیٹ بورڈ کی اپنی اکیڈمک رپازٹری نتیجہ منجوشا پر دستیاب ہے ۔بورڈ نے بتایا ہے کہ پہلی بار بیرونی طلبا بھی ڈی جی لاکر کے ذریعہ سے ڈجیٹل مارکیشٹ حاصل کرسکیں گے ۔واضح رہے کہ بورڈ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب بغیر امتحان کرائے بغیر بارہویں کلاس کا نتیجہ جاری کیا گیا ہے۔بورڈ نے انٹرنل تجزیہ کی بنیاد پرنتیجہ تیار کرنے کا فارمولہ پہلے ہی عام کردیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS