نئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے پیگاسز جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کے سبب وقفہ صفر نہ ہوسکا اور ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی گئی۔
صبح کے ایوان ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی اسپیکر ہری ونش نے وقفہ صفر چلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپوزیشن کے ارکان کے زبردست ہنگامے کے درمیان دو سوال رائے لیکن کئی بار کی اپیل کے باوجود بھی ہنگامہ کررہے ارکان خاموش نہیںہوئے تو انہوں نے ایوان کی کاررادوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔
اس طرح مانسون اجلاس کے دوسرے ہفتے میں ایوان میں وقفہ صفر ایک دن بھی نہیں ہوسکا، جبکہ وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی گئی اور دو چار سوال کئے گئے یکن وقفہ سوالات پوری طرح سے نہ ہوسکا۔
اسے قبل صبح اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے جیسے ہی وقفہ صفر کا اعلان کیا ویسے ہی کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ارکان اپنی نشست سے جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل پر شور و غل کرنے لگے۔ اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کےلئےملتوی کردی۔
ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS