نئی دہلی : (یو این آئی) راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے پیگاسس جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل پر ہنگامہ کیا،جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی گئی ۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزٹیبل پر رکھے جانے کے بعد کہا کہ ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے،کانگریس کے امی یاگینک،سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو ،راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا اور دیگر اراکین کے قواعد 267 تحت مختلف مسائل پر پیش تحریک التواء کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے بعد کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین شوروغل کرنے لگے۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آ گئے اور اپنے مطالباب کے سلسلے میں تختیاں دکھانے لگے۔ اس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔