لکھنؤ:: (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے شکشا متروں کے اعزازیہ میں اضاافہ کے امکانات کو انتخابی سیاست سے متاثر بتاتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار بی جے پی کانگریس کے نقشے قدم پر چل رہی ہے۔
محترمہ مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’اگر یہ خبر صحیح ہے کہ یو پی میں اسمبلی انتخابات سے پہلے شکشامتروں کو ملنے والے اعزازیہ میں اضافہ ہوسکتا ہے تو یہ کافی تاخیر سے اٹھایا گیا قدم ہے ۔یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا جبکہ انتخاب کے نزدیک ایسے فیصلے کرنا کانگریسی کلچر رہا ہے جس پر اب بی جے پی بھی چل رہی ہے۔ عوام یہ سب سمجھتے ہیں۔
1. अगर यह खबर सही है कि यूपी में विधानसभा चुनाव से पहले बढ़ सकता है शिक्षा मित्रों का मानदेय तो यह काफी विलम्ब से उठाया गया कदम है जो यह कार्य बहुत पहले हो जाना चाहिये था जबकि चुनाव के नजदीक ऐसे फैसले करना कांग्रेसी कल्चर रहा है जिसपर अब भाजपा भी चल रही है। जनता यह सब समझती है।
— Mayawati (@Mayawati) July 26, 2021
انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا طرز عمل ایسی تنگ انتخابی سوچ سے ہمیشہ الگ و پاک صاف رہی ہے۔ اسی وجہ سے سال 2007 میں حکومت بنتے ہی ہم نے اپر کاسٹ کی تقرری پر لگی روک کو فورا ہٹایا جس سے پھر اس پورے سماج کو بھرپور فائدہ ہوا اور انہیں یہاں سالوں بعد بڑی تعداد میں سرکاری نوکریاں ملیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگی حکومت اسمبلی انتخاب سے پہلے تقریبا ڈیڑھ لاکھ شکشا متروں کے اعزازیہ میں دو سے چار ہزار روپئے کا اضافہ کرسکتی ہے۔ شکشا متروں کو فی الحال 10ہزار روپئے اعزازیہ ملتا ہے اور گذشتہ چار سالوں سے اس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔