کولمبو (یو این آئی،ایجنسیاں) : سوریہ کمار یادو کے50 اور کپتان شیکھر دھون کے46 رنز کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف اتوار کے روز پہلے ٹی 20 مقابلے میں20 اووروں میں 5 وکٹوں پر164 رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اووروں میں محض 126 رن پر پویلین لوٹ گئی اور مقابلہ 38 رنوں سے ہارگئی۔سری لنکا کے خلاف پچھلے 10 میچوں میں ہندوستان کی یہ 9 ویں جیت تھی۔
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور اوپنر پرتھوی شا میچ کی پہلی ہی گیند پر دشمنت چمرا کا شکار بنے ۔ شیکھر اور سنجو سیمسن نے دوسری وکٹ کے لئے 51 رنز جوڑے ۔ سیمسن نے 20 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر وانیدو ہسارنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ شیکھر نے پھر سوریا کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 62 رنز کا اضافہ کیا۔ شیکھر کو سی کرونارتنے کی گیند پر ایشین بنڈارا نے آوٹ کیا۔ شیکھر نے 36 گیندوں پر 46 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سوریا کمار یادو نے اپنی فارم جاری رکھی اور نصف سنچری اسکور کی لیکن جلد ہی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ، وہ ہسارنگا کی گیند پر متبادل پلیئر رمیش مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
سوریہ نے 34 گیندوں میں 50 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ، 12 گیندوں پر 10 رنز بنا کرچمیرا کی گیندپر منودبھانوکا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے ۔ ایشان کشن نے ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے اور ہندوستان کو 164 تک پہنچا دیا۔ سری لنکا کی طرف سے چمیرا اور ہسارانگا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو38 رنوں سے روندا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS