ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،742 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 901 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 39،972 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 765 کم ہوکرچارلاکھ آٹھ ہزار 212 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 535 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے ولوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 551 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1287 کم ہو کر 96833 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7332 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 6029817 ہوگئی ہے جب کہ 224 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131429 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹوکیسز 2926 کم ہوکر 138626 ہو گئے ہیں اور 15507 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3099469 ہوگئی ہے جبکہ 98 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 15969 ہوگئی ہے ۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 222 کم ہو کر 23928 رہ گئے ہیں ۔ وہیں مزید 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36352 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2833276 مریض صحتیاب ہوئےہیں۔
تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 791 کم ہو کر 24025 رہ گئے ہیں اور 27 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 33889 ہوگئی ہے۔ وہیں 2488775 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 22358 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1916914 ہوگئی ہے جبکہ 13241 افراد کی موت ہو گئی ہیں ۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس ایکٹو کیسز 198 کم ہو کر 11891 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن سے مجموعی 18064 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 1492878 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 104 کم ہوکر 9625 ہوگئے ہیں ، جبکہ اب تک 3780 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں 627254 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 257 کم ہو کر 2789 ہو گئے ہین ۔ وہیں 984737 افراد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13511 ہو گئی ۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز تین بڑھ کر 771 رہ گئے ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 581712 ہوگئی ہے جبکہ 16258 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسزتین کم ہو کر 342 رہ گئے ہیں اور اب تک 10076 افراد کی موت ہو گئی ہے،جب کہ 814265 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS