واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی : (یو این آئی) دنیا میں ہلاکت خیزعالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وباسے متاثرہ افراد کی تعداد 18.99 کروڑسے زیادہ جبکہ موذی وبا سے اب تک 40.82 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 957 جبکہ 40 لاکھ 82 ہزار 349 افراد اس وبا سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
امریکہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ یہاں جان لیوا کورونا متاثرین کی تعداد 3.40 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس ملک میں کورونا وائرس کے 41،157 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 11 لاکھ چھ ہزار 65 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار چار مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ دو لاکھ 69 ہزار 796 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1365 سے گھٹ کر 4 لاکھ 22 ہزار 660 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 518 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ 13 ہزار 609 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 1.36 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برازیل اب دنیا میں تیسری پوزیشن پر ہے ، جہاں ایک بار پھر کووڈ19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.41 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کورونا وائرس کیسز کے معاملے میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 59.17 لاکھ سے زیادہ افراد موذی وبا سے متاثر جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 58.60 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.45 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55.22 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اب تک 50،488 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 19 کروڑ اور ہلاکتیں 41 لاکھ سے زائد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS