اروند کجریوال نے کہا ابھی دہلی میں نہیں کھلیں گے اسکول

0
indianexpress.com

نئی دہلی (ایجنسیاں) : راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملے خواہ کم ہونے لگے ہوں، لیکن فی الحال سرکار اسکولوں کو کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے واضح طور پر کہاکہ دہلی کے اسکول ابھی نہیں کھلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر چل رہی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر آنے والی ہے۔ اس لئے جب تک ٹیکہ کاری کا عمل پورا نہیں ہوجاتا، تب تک ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ہیں۔ ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔ ابھی ہماری پہلی ترجیح تمام بالغ افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کے تمام اسکول مارچ 2020 سے بند کردیئے گئے تھے ، حالانکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنے اور رسمی کام کاج کے پیش نظر اسکولوں کو اعلی جماعتوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، لیکن دوسری لہر آنے کے بعد اسکول دوبارہ بند کردیئے گئے تھے۔ تاہم، اسکول ورچوئل میڈیم سے چل رہے ہیں اور کلاسز آن لائن کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS