واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو ،نئی دہلی: (یو این آئی) پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.83 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک 40.58 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 83 لاکھ 61 ہزار 244 ہوگئی ہے ، جبکہ 40 لاکھ 58 ہزار 122 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.39 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.08 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 41،806 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے تین کروڑ نو لاکھ 87 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 130 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے اس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 43 ہزار 850 ہوگئی ہے۔
فعال معاملات 2095 بڑھ کر 4 لاکھ 32 ہزار 41 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 581 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 11 ہزار 989 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.39 فیصد ، بحالی کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے جہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.92 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.37 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 58.84 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 57.85 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 1.42 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 50,367 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیل رہا ہے ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔
ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد 47.02 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 45.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1.14 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 42.75 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسپین میں اس وبا سے 40.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 81،043 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.46 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 91،326 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 34.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 86،391 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،179 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا نے کورونا کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈونیشیا میں کورونا انفیکشن کے معاملات 26.70 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ 69،210 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں 26.16 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.35 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 23.13 لاکھ سے زیادہ ہے اور 55،066 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں 22.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65،595 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 20.85 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ 1.94 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے اب تک 17.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18،055 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30،335 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں کورونا سے 1،04،126 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،848 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 10.59 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 17،052 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 9.81 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 22،689 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔