دہلی میں مون سون نے تاخیر سے دستک دی، دہلی میں زبردست بارش

0
tehelka.com

نئی دہلی : (یو این آئی) دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بدھ کو مونسون کے آغاز کے ساتھ ہی دوسرے روز ہونے والی بارش سے گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ ’’دہلی میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ مونسون کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‘‘
آج صبح دہلی اور قومی دارالحکومت علاقوں میں آسمان تاریک رہا اور بارش سے نمی اورگرمی سے راحت ملی ہے۔ اس مرتبہ دہلی میں مون سون نے تاخیر سے دستک دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر مونسون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون معمول کے مطابق رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں آئندہ چند روز تک اسی طرح کی بارش متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS