نئی دہلی (یو این آئی) : سابق ہندوستانی کرکٹر یشپال شرما، جنہوں نے کپل دیو کی کپتانی میں پہلی بار 1983میں ورلڈ کپ جیتا تھا، منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، وہ 60 سال کے تھے ۔یشپال شرما کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ خیال رہے یشپال نے ہندوستان کی 1983 میں ورلڈ کپ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 34.28کی اوسط سے 240رنز بنائے، جس میں اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کے خلاف میچ جتانے والی 60رن کی اننگ بھی تھی۔ پنجاب کے سابق کرکٹر یشپال شرما نے 1979 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں مڈل آرڈر کا ایک مضبوط بلے باز سمجھا جاتا تھا۔1979 سے 1983 تک اپنے کریئر میں یشپال نے 37 ٹسٹ کھیلے جس میں انہوں نے 1606رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ یشپال نے 42ون ڈے میچوں میں 883رنزاسکور کئے ۔وہ کچھ سال تک قومی سلیکٹر بھی رہے ۔
ان کی موت پر اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی کے سابق نگراں صدر سی کے کھنہ اور دلی اور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے ) کے خزانچی ششی کھنہ نے 1983 کے عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن یش پال شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ یش پال کا منگل کو 60 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
سی کے اور ششی کھنہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’ہندوستانی کرکٹ کے مضبوط ستون رہے یش پال شرما جی کی بے وقت موت سے دل کافی غمگین ہے ۔ کرکٹ میں ہماری ان کے ساتھ ایک لمبی ایسو سی ایشن رہی ہے ۔ کرکٹ میں ان کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 83 کے عالمی کپ کے تاریخی جیت میں واضح کردار ادا کرنے کے ساتھ نیشنل سلیکٹر، دہلی سینئر کرکٹ سلیکشن چیئرمین، دہی کرکٹ ایدوائزری کمیٹی کے چیئرمین و ڈی دی سی اے کے رکن رہ چکے یش پال شرما جی کو ہماری دلی خراج عقیدت‘‘۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور 1983 کے عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن رہے یشپال شرما کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ یشپال کا 66 سال کی عمر میں منگل کو دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، مشہور کرکٹ کھلاڑی اور 1983 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کے رکن مسٹر یشپال شرما جی کا انتقال انتہائی افسوس ناک ہے ۔ پربھو شری رام سے دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ اورسوگوارخاندان کو یہ انتہائی غم برداشت کرنے کی طاقت دیں۔
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ نے بھی یشپال شرما کواپنے وقت کابہترین بلے باز بتایا۔ مسٹرموریہ ان کی جدوجہد سے سے پر اننگز سے بے انتہائی متاثر تھے ، کیشوپرساد موریہ نے ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون پر ان کوسلام کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اورملک کو 1983 میں ورلڈ کپ جتانے والی ٹیم کا حصہ رہے مسٹر یشپال شرما کی بے وقت موت کا بے حد غم ہے ۔ ان کا انتقال عالمی کرکٹ کی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ خدا مرحوم کو سکون بخشے اورلواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے ۔
کرکٹ عالمی کپ 1983فاتح ٹیم کے رکن یشپال شرما نہیں رہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS