نئی دہلی (ایس این بی،اظہارالحسن) : دہلی میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے آئی گراوٹ کو دیکھتے ہوئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو پوری طرح سے لگائی گئی پابندیوں کی لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔دہلی کے اسکول اور تعلیمی ادارے اب 50 فیصد اہلیت کے ساتھ سرگرمیاں شروع کر سکیں گے، حالانکہ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے ابھی بند ہی رہیںگے اور تعلیمی سرگرمیاں صرف آن لائن موڈ میں ہی جارہی رہیں گی ۔ڈی ڈی ایم اے کے ذریعہ جاری حکم میں کووڈ اپروپریٹ بیہیویئر اور پروٹوکال کا عمل کرنے کی شرط پر تعلیم اور تربیت سے متعلق میٹنگوں کیلئے اسکولوںاور تعلیمی اداروں میں آڈیٹوریم اور اسمبلی ہال کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔یہاں پیمانہ کے مطابق عمل اور سرکار کے دیگر رہنما اصول پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور کورونا سے پاک گائیڈ لائنس پرعمل کیا جائے گا، حالانکہ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے ابھی بند ہی رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں صرف آن لائن موڈ میں ہی جارہی رہیں گی ۔ڈی ڈی ایم اے کا یہ نوٹیفکیشن تعلیمی اداروں کو تربیت،میٹنگوں سمیت اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کا موقع مہیا کرے گا۔دہلی سرکار کے اس فیصلے سے دہلی سرکار کی طرف سے چل رہے کئی تعلیمی پروجیکٹوں جیسے آف لائن موڈ میں ٹیچر ٹریننگ کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ دہلی سرکار کے اسکولوں نے 19سے 31 جولائی کے بیچ پی ٹی ایم کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے اسکولوں کو پھر سے کھولنے پر والدین کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا ۔
دہلی میں اسکولوں میں سرگرمیاں بحال ہونے کا راستہ ہموار،آڈیٹوریم اور اسمبلی ہال کھولنے کی اجازت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS