نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو2020 کے لیے ہندوستانی ٹیم کو دی جانے والی سہولتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم اولمپک میں جانے والے ایتھلیٹس کے ساتھ 13 جولائی کو بات چیت کریں گے اور انھیں نیک خواہشات پیش کریں گے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے ہفتے کے روز کہا،’ٹوکیو 2020 میں ہندوستانی ٹیم کو دی جانے والی سہولتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ساز و سامان (لاجسٹک) کی تفصیلات،ایتھلیٹ کی ٹیکہ کاری کی صورتحال اور انھیں دی جانے والی کثیرجہتی امداد کے بارے میں غور و خوض کیا۔
نریندر مودی نے کہا،’میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے 13 جولائی کو اولمپک میں جانے والے ایتھلیٹ کے ساتھ بات چیت کروں گا اور انھیں نیک خواہشات پیش کروں گا۔ آئیے ہم سبھی چیئر فار انڈیا کریں‘۔