چین،ہندوستان اورروس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کریں

0
/eurasiantimes.com

کابل : (یو این آئی) افغانستان نے چین،ہندوستان اور روس سے کہا ہے کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محیب نے جمعہ کو روس 24 نیوز چینل کو بتایا ، “ہمیں ایک سپر پاور کو دوسرے کے ساتھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔” امن و استحکام اسی وقت ممکن ہے جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم غیر ملکی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کی تعاون کریں۔ انہیں ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ ہم یقینی طورپرچین،ہندوستان اور روس سمیت تمام غیر ملکی طاقتوں کی تکنیکی مدد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ “

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS