دبئی(ایجنسیاں) :سعودی عرب کی حکومت نے سوشل سیکیورٹی پنشن کے حصول کے لییایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت تین ایسے طبقات بھی سوشل سیکیورٹی پنشن سے مستفید ہوں گے جن کا تعلق سعودی عرب سے نہیں بلکہ دوسرے ممالک سے ہوگا۔اس سے قبل سوشل سیکیورٹی پنشن کے لیے سعودی شہریت لازمی تھی تاہم تین طبقات کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی نے سعودی سماجی تحفظ کے نظام کے ایگزیکٹو ضوابط میں پنشن کے حصول کے لیے سعودی قومیت کی ضرورت سے تین اقسام کو خارج کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔
اخبار “ام القرا” کی رپورٹ کیایک سعودی شہری کی غیرملکی بیوی کو بھی سوشل سیکیورٹی پنشن کے حصول کا مجاز قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ طلاق یافتہ اور بیوہ عورت جس کے ہاں سعودی شوہر کی اولاد ہے وہ بھی سماجی تحفظ پنشن کے لیے سعودی شہریت کی شرط سے مستثنیٰ ہیں۔ تاہم ایسی خواتین کو مملکت میں اپنی مستقل اقامت کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔جہاں تک دوسری قسم کی بات ہے تو اس کی نمائندگی سعودی بیوہ اور غیر سعودی شوہر سے طلاق یافتہ خاتون کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بشرطیکہ کہ مملکت میں ان کی مستقل رہائش کی تصدیق اور عورت کی غیر سعودی شوہر سے شادی ثابت ہوجائے۔تیسرا طبقہ جسے سوشل سیکیورٹی فنڈ میں شامل کیا گیا ان میں معذور افراد ، یتیم ، اور یتیم بچوں کی بیوہ ماں، ایسی خواتین جن کے پاس موبلٹی کارڈ موجود ہیں ، بشرطیکہ ٹریول کارڈز درست ہوں اور معذوری کا ثبوت مہیا کیا جائے۔ وہ بھی اس فنڈ کے حصول کے لیے سعودی شہریت سے مستثنیٰ ہوں گے؟۔کل سے نافذ ہونے والے اس ضابطے کے مطابق مملکت میں مستقل رہائشی سعودی پنشن سے مستفید ہوسکتا ہے۔ضابطے میں ایسے اثاثوں کی قیمت کا حساب لگایا جاتا ہے جن کو ماہانہ آمدنی میں شامل کیا جاتا ہے۔ جیسے غیر منقسم آمدنی ذرائع سے حاصل کی گئی رقم یا رجسٹرڈ تجارتی سرگرمی کے علاوہ جیسے کہ جائیداد اور اس کے منافع اور آزاد یا کنبہ کے ممبروں کے ذریعہ حاصل کردہ معاشرتی یا سرکاری فوائد کو 12 ماہ کی مدت میں اثاثہ کی کل قیمت کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
ضابطے کے مطابق فائدہ اٹھانے والے کو پنشن کی ادائیگی 8 حالات میں معطل کی جاسکے گی۔ ان حالات میں پہلی حالت یہ ہے کہ اگرمتعلقہ شخص آرٹیکلز “چھ، 8 اور اس ضابطے کے باب پانچ کی دفعات پر پورا نہ اترتا ہویا یہ کہ اس نے اپنے انفرادی یا کنبہ کے افراد کا غلط ڈیٹا جمع کرایا ہو ایسے شخص کو بھی سوشل سیکیورٹی فنڈ کا اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
تین طبقات کی سوشل سیکورٹی پنشن کے لیے سعودی شہریت کی شرط ختم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS