یوپی میں100سیٹوں پر الیکشن لڑے گی AIMIM

0
Opindia

لکھنؤ (ایجنسیاں) :2022میں یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کی خبروں پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہاکہ ہماری پارٹی سے بی ایس پی کی اتحاد کے سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اویسی نے کہاکہ یوپی الیکشن کے پیش نظر میں کچھ باتیں آپ کے سامنے رکھ دینا چاہتا ہوں۔ ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم 100سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ پارٹی نے امیدواروں کو منتخب کرنے کاعمل شروع کردیاہے۔ ہم نے امیدواروں کیلئے درخواست بھی جاری کردی ہے۔ وہیں دوسری طرف مایاوتی نے واضح کیا کہ بی ایس پی ریاست میں تنہا الیکشن لڑے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS