نوش پریس سے 30 ہزار مصنفین نے 50 کروڑ روپے کمائے

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ہر شخص کچھ اچھا کرنے ، اچھی زندگی ، شہرت ، پیسہ کمانے کے ساتھ کئی خواب دیکھتا ہے اوراسے پورا کرنےمیں مصروف ہو جاتا ہے ۔ لکھنے اور کتاب ریلیز کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے ہندوستان کی سرخیل سیلف پبلشنگ پلیٹ فارم نوشن پریس نےان کے خوابوں کو پوراکر کے دیکھایا ہے ۔ اپنے ڈو-ایٹ-یورسلف پہل کے تحت نوشن پریس نے اب تک 30 سے زائد مصنفوں کو اپنی کتابیں شائع اور فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتےہوئے 50 کروڑ روپے کمانے کا موقع دیا ہے ۔

اپریل 2019 میں نوشن پریس کے ذریعہ شروع ہوا سیلف پبلیشنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ریکارڈ 2000 کتابیں یعنی 25 منٹ میں ایک نئی کتاب شائع ہو رہی ہے ۔ نوشن پریس کے شریک بانی اور سی ای او نوین ولاس کمار نے بتایا ’’ دو سال قبل جب ہم نے یہ پلیٹ فارم شروع کیا تو مصنفین نے اس کا استعمال اپنا نام بنانے کے ساتھ ساتھ شوق اور خاص ہنر سے پیسے بھی کمائے ۔ ہمارے سر فہرست مصنفین اپنی کتابوں کے ذریعہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کمالیتے ہیں ۔ ہم ہندوستان کی ’ معیشت ‘ کو رفتار دینے کے لئے پرجوش ہیں جہاں تخلیق کار اپنا پسندیدہ کام کرتے ہیں اورپیسے کماتے ہیں ۔ یہ پلیٹ فارم اشاعت کی سہولت اور طاقت کو ہر طبقے تک پہنچا رہا ہے ۔ لکھنے والوں میں طلباء ، اساتذہ ، کاروباری افراد ، بیوروکریٹس ، گھریلو خواتین اور پیشہ ور افراد شامل ہیں اوراپنے اپنے شعبوں میں حاصل مہارت کی کہانی بڑے شوق سے لکھ رہے ہیں ۔ تمام مصنفین اپنی کتابیں انگریزی ، ہندی ، تامل اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں شائع کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS