نئی دہلی ( ایجنسیاں)پانچ ریاستوں خصوصااترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل مودی کابینہ میں رد و بدل کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ہوسکتی ہے اور 27 نئے چہروں کوشامل کیاجا سکتا ہے۔ ان میں جیوترادتیہ سندھیا، سشیل مودی، کیلاش وجے ورگیہ، سربانند سونوال، نارائن رانے اور بھوپندر یادو کا نام زور و شور سے لیا جا رہا ہے۔ان کے علاوہ اتر پردیش سے بی جے پی سربراہ سوتنتر دیو سنگھ، پنکج چودھری، ورون گاندھی ، انوپریا پٹیل، انل جین، اشونی ویشنو اور بیجینت پانڈا، دنیش ترویدی ، پی پی چودھری، راہل کسواں، سمیدھانند سرسوتی ، میناکشی لیکھی،پشوپتی پارس، آر سی پی سنگھ اور سنتوش کمار،راجیو چندر شیکھر،ر سی آر پاٹل، کریٹ سولنکی، پریتم منڈے، پنکجا منڈے اورسنیتا دگل ممکنہ فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں ،جنھیں وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان اور اقلیتی چہرہ سید ظفر اسلام کو بھی مرکزی حکومت میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نئی کابینہ میں جنتادل متحدہ کو نمائندگی دی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ رام ولاس پاسوان اور سریش انگڑی جیسے لیڈروں کی موت اور اکالی دل اور شیو سینا کے حکومت سے باہر ہونے کے سبب کئی سیٹیں خالی ہو گئی ہیں اوربی جے پی کی ریاستی اکائیوں میں رسہ کشی اوربہت سے لیڈروں کو ریاستی سیاست سے قومی سیاست میں لانے کی وجہ سے مودی کابینہ میں طویل وقت سے رد و بدل کی بات ہو رہی ہے۔تاہم یو پی میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مودی کابینہ میں توسیع کااہم سبب مانا جا رہا ہے۔بہرحال میڈیا میں کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حکومت یا بی جے پی کی طرف سے ابھی تک اس کے اشارے نہیں دیے گئے ہیں۔
مودی کابینہ میںشامل ہوسکتے ہیں 27 نئے چہرے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS