تیسری مرتبہ ڈاکٹر شیخ وی آئی پی صدر منتخب

0

متھرا: (ایجنسی) ونچت سماج انصاف پارٹی کے مرکزی دفتر پر پارٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت پارٹی کے قومی مالیاتی صدر ڈاکٹر بی کے کشوہا نے کی ۔ میٹنگ میں پارٹی تمام مرکزی کمیٹی کے ممبروں نے حصہ لیا ۔پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر اشرف علی شیخ اور ممبروں نے بھی حصہ لیا ۔ سبھی ممبروں نے یہ فیصلہ لیا کہ پارٹی کا الیکشن کیا جائے کیوں کہ کورنا کی وجہ سے پارٹی کا چنائو نہیں ہو پایا تھا۔ آنے والے 2022اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے ممبروں نے یہ فیصلہ لیا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر شیخ کو ہی صدر بنایا جائے ۔ اس فیصلے پر تمام ممبروں نے ڈاکٹر شیخ کو قومی صدر منتخب پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ نے تمام ممبروں کا طہے دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو بھی ذمہ داری قومی کمیٹی ان کو دی ہے اس ذمہ داری کو پوری طرح سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرے گے۔اس موقع پر پارٹی کے قومی ترجمان ناصر خان نے کہا کہ دیش کے اندر کسانوں، مزدوروں، بے روزگاروں،غریبوں کا برا حال ہے ۔ مرکزاور ریاستی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ ان نا تو مہنگائی نظر آرہی ہے اور نا ہی غریبی نظر آرہی ہے یہ مرکز کی حکومت صنعت کاروں کے لئے کام کررہی ہے ۔ وی ائی پی پارٹی 2022میں یوپی الیکشن میں حصہ لے گی۔ اس موقع پر منصور، اسلم علی شیخ،بابیتا،بلال،ویمل سنگھ سینی،عرفان پٹھان، راشد چوہدری، صفیر خان،نہال سنگھ،علی عباس،نجمہ بیگم،میناشی،رانی وغیرہ لوگ موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS