پیرو،برازیل،جنوبی افریقہ نے ہندوستان کیلئے کمرشل پروازوں پر پابندی میں توسیع کردی

0
image:image:https://logisticsinsights.agility.com

لیما : (ژنہوا) ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پیرو،جنوبی افریقہ،برازیل نے ہندوستان کیلئے اپنی تجارتی پروازوں کی معطلی میں 11 جولائی تک توسیع کرنےکا اعلان کیا ہے۔
سرکاری اخبار’ال پیروآنو‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا ورژن کا دوسرا کیس پائے جانے کے بعد یہ اقدام کیا ہے۔
10 مئی کو اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہوئے حکومت نے حکم دیا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے پیرو کے لوگوں کو 14 دن تک اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے علاقے اریکپا میں کووڈ ۔19 کے ڈیلٹا فارم کے دو کیسز کی رپورٹ ملنے کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
وزیر صحت آسکر اوگارٹے نے جمعہ کے روز اریکپا کے آس پاس ایک ’سائنسی گھیرا‘اپنانے کا اعلان کیا،جس میں اس خطے سے نقل و حمل کی خدمات پر پابندی شامل ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پیرو میں کورونا کے 2،023،179 کیسز ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 189،933 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS