ماسکو : (اسپوتنک) روس کے کریمیا میں شدید بارش اور سیلاب میں پھنسے 1،700 سے زیادہ افراد کو بحفاظت باہر نکال کر تقریبا 200 عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔ روس کی ایمرجنسی وزارت نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ ہم نے 321 بچوں سمیت سیلاب میں پھنسے 1،773 افراد کو باہر نکالا ہےاور 183 افراد فی الحال پانچ عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔
کریمیا تیزگردابی طوفان کی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا کر رہا ہے ۔ کریچ شہر سمیت جزیرے کے مشرق میں جمعرات کے رور 300 سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں آگئے۔ وہیں گردابی طوفان یالٹا سے ٹکرایا ، جس کی وجہ دریا میں طغیانی آ گئی اور سڑکوں اور گھروں میں پانی بھر گیا ۔ دریا میں طغیانی سے شہر کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے ۔
Comments are closed.