مادھوری دکشت نے یوگا کو زندگی کا حصہ بنانے کے لئے لوگوں کو ترغیب دی

0
image:hindustantimes.com

ممبئی : (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے عالمی یوگا کے دن سے قبل یوگا کو زندگی کا حصہ بنانے کے لئے لوگوں کو ترغیب دی۔
عالمی یوم یوگا 21 جون سے قبل مادھوری دکشت نے یوگا کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ مادھوری نے لوگوں کو یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس ویڈیو میں مادھوری نے بتایا کہ گھرپر ہی رہ کر کیسے یوگا کرسکتے ہیں۔ ویڈیو میں مادھوری’بھجنگاسن‘ کرتی نظرآرہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CQPxDFcH5DT/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
مادھری نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،’’یوگا کوزندگی کا حصہ بنائیں، یوگا ہمیشہ سے میرے فٹنس کا راج رہا ہے۔ عالمی یوم یوگا آنے والا ہے۔ میں آپ کو کچھ آسان یوگا آسن کرنے کا طریقہ بتاتی ہوں ۔ اس آسن سے ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوگی اور تناو، تھکن سے آپ آزادرہیں گے۔ آج ہم’بھجنگاسن‘کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS