بڈوانی : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بڈوانی کے ٹھیکری ڈیولپمنٹ بلاک میں بروپھاٹک میں واقع واحد نیشنلائزڈ بینک کے باہرلگنے والی بھیڑ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گاؤں والوں نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے خود کی جگہ اپنےجوتے اور چپلوں کو قطار میں لگادیا۔
بروبھاٹک میں صرف ایک بینک ہونے کی وجہ سے سینئر سٹیزن پنشنرز،جن دھن اکاؤنٹ ہولڈرز،معذور پنشنرز اور دیگر محنت کش طبقہ اپنے پیسے نکالنے بینک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن وائرس کے خطرے کے پیش نظر انہوں نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ سماجی فاصلے پر چلنے کے لئے قطار میں کھڑے ہونے کے بجائے دیہاتیوں نے اپنے جوتوں اور چپلوں کو لائن میں رکھتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
بینک کے برانچ منیجر اتم شرما نے بتایا کہ اس علاقے میں 30 کلومیٹر کے دائرے میں واحد برانچ ہونے کی وجہ سے کام کا بہت دباؤ ہے۔ اس برانچ میں 37000 اکاؤنٹ ہولڈر ہیں اور 150 سے زیادہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے یومیہ لین دین ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے ایک حل ڈھونڈا گیا اور اکاؤنٹ ہولڈرز وائرس سے بچنے کے لئے قطار میں کھڑے ہونے کے بجائے اپنے جوتے اور چپل ڈال کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔
دیہی صارف وکرم اور ایک خاتون صارف نے بتایا کہ چپلوں کی لائن لگادی جاتی ہے اور جب نمبر آتا ہے تو اسے آگے بڑھادیا جاتا ہے ۔ تاہم ، انہوں نے کہا کہ بینک کے باہر سایہ داردرخت اور پینے کے پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ دیہاتیوں نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے جوتے اور چپلوں کی لائن لگ جارتی ہے۔
سوشل ڈسٹنسنگ کیلئے انوکھا طریقہ خود کی جگہ جوتے اور چپلوں کو قطار میں لگایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS