نئی دہلی: (یو این آئی) انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو یو ایس) نے ہفتے کے روز انڈین ویٹ لفٹر میرابائی چانو کے خواتین کے 49 کلو گرام کٹیگری میں ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
چانو نے اپریل میں تاشقند میں ایشیائی چیمپئن شپ میں کلین اینڈ جرک میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ کانسے کا میڈل جیت کر اولمپک ٹوکیو میں اپنی جگہ یقینی بنائی تھی جس اب بہ ضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔
چانو نے آئی ڈبلیو یو ایس کی رینکنگ لسٹ کی بنیاد پر کوٹہ حاصل کیا۔ وہ ویٹ لفٹنگ 49 کلو گرام کٹیگری میں دوسرے مقام پر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS