ماسکو: (اسپوتنک) چین کی طرف سے افغانسان کو کووڈ 19 ویکسین کی سات لاکھ خوراکیں بھیجی گئی ہیں،جنہیں دارالحکومت کابل میں ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان حکومت کو سونپ دیا گیا ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ ویکسین فراہم کرنے کی ہفتہ کے روز راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی اوراس میں افغان صدر اشرف غنی اور قائم مقام وزیر صحت وحید مجروح اور دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ذرائع ابلاغ نےغنی کے حوالے سے بتایا ’’ویکسین زندگی کا ایک تحفہ ہیں اور ہم چین کا اس کی مدد کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔ چینی حکومت کی طرف سے عطیہ کی گئی سینوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ جمعرات کو کابل پہنچی۔