واشنگٹن ،ریو ڈی جنیرو ،نئی دہلی: (یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر جاری ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 37.80 لاکھ سے زیادہ افراد کی ہوچکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مرکز(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 51 لاکھ 85 ہزار 464 ہوگئی ہے جبکہ 37 لاکھ 80 ہزار 719 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوئی ہیں ۔
دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ سست ہوئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 703 ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 599180 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 84332 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار 155 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 21 ہزار 311 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس کے ساتھ ملک میں اب تک دو کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار 384 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملے 40981 کم ہوکر 10 لاکھ 80 ہزار 690 رہ چکے ہیں۔ اس دوران 4002 مریض فوت بھی ہوئے۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 67 ہزار 81 ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.72 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 4.84 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 57.95 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ افراد کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں پر متاثرین کی تعداد 53.19 لاکھ ہوگئی ہے اور 48593 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 51.20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 45.66 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 40.93 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84628 ہے۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89821 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 37.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80501 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے 36.94 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 94615 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس دوران ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30.13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 81796 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں 28.77 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 74515 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
میکسیکو میں 24.48 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 229823 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.81 لاکھ سے زیادہ ہے اور 53683 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 19.95 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 1.87 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 18.94 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 52566 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57592 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 16.97 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17986 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30219 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 9.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوچکے ہیں اور 21576 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا وبا کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں 8.22 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13032 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے 37.80 لاکھ افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS