سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز نامعلوم اسلحہ براداروں نے سیکورٹی فورسزکی ایک ناکہ پارٹی پراندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری ازجان جب کہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں چار سیکورٹی فورسز اہلکار اور تین عام شہری شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو سیکورٹی اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو مردہ قرار دیا۔
مہلوک عام شہریوں کی شناخت منظوراحمد شالہ ساکن شالیمارکالونی سوپوراوربشیراحمد ساکن مہرہ پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے جب کہ دیگر مہلوکین و زخمیوں کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوپائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین دیگر زخمی جن میں دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں،ابھی زیر علاج ہی ہیں تاہم ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کرحملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں2 سیکورٹی فورسز اور2 عام شہری ہلاک، 3 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS