امریکہ وینزویلا کی جانب سے ویکسین خریدنے کے لئے دیئے گئے فنڈز سے پابندی ہٹائے : نکولس مادورو

0
Image:Reuters

بیونس آئرس : (اسپوتنک) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کوویکس اسکیم کے تحت ملک کی جانب سے کورونا کے ٹیکوں کی خریداری کے لئےکی ادا کئے فنڈ سے پابندی ہٹائے۔
ایک روز قبل وینزویلا کے وزیر خارجہ جورج اریزا نے کوویکس حکام کے ایک خط کومنظرے عام پر لایا،جس میں کہا گیا ہے کہ کل 46 لاکھ ڈالر کی چار ادائیگیوں کو روک دیا گیا ہے ۔وینزویلا نے اس ویکسین کے لئے مجموعی طور پر10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی 12 ادائیگی کی ہیں۔
جمعہ کو ایک عوامی خطاب میں مسٹرمادورو نے کہا’’یہ مجرمانہ چوری ہے،یہ مجرمانہ پابندیاں ہیں ، یہ وینزویلا کے خلاف امریکہ کی مجرمانہ کارروائی ہے ۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جو بائیڈن انتظامیہ ٹیکوں کی خریداری کے لئے فنڈز کو روکنا بند کرے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کوویکس سسٹم کو ویکسین کی فراہمی شروع کرنے کے لئے مناسب فنڈز موصول ہو چکا ہے ۔ اس کے لئے وینزویلا نے 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS