آگرہ ماک ڈریل کی حقیقت سامنے لائے یوگی حکومت: پرینکا گاندھی

0
image:New Indian Express

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آگرہ کے ایک اسپتال میں مبینہ ماک ڈرل کے دوران آکسیجن ہٹانے سے کورونا مریضوں کی موت کی خبر کے انکشاف پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی سنگین معاملہ ہے اور اس کی سچائی سامنے لاکر قصورواروں کو سخت سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
محترمہ گاندھی نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش حکومت اور آگرہ انتظامیہ بار بار دے آکسیجن کی کمی نہ ہونے کا حوالہ دے رہی ہے اور اس کے باجوود آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آگرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کورونا کے 22 مریضوں کے دم توڑنے کی خبر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’اترپردیش حکومت نے آکسیجن کی زبردست کمی کے درمیان مسلسل کہا کہ ’آکسیجن کی کمی نہیں ہے‘۔ ریاست میں لوگوں کی تڑپ تڑپ کی جانیں چلی گئی ہیں۔ آگرہ میں بھی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ’آکسیجن کی کمی نہیں تھی‘۔ کیا اترپردیش حکومت آگرہ ماک ڈریل کی حقیقت سامنے لاکر قصورواروں کو سزا دے گی ‘‘؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS