نئی دہلی : (یو این آئی) دہلی غیر منظم تعمیراتی ورکرز یونین نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے دہلی بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ فوری طور پر طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہلی غیر منظم تعمیراتی مزدور یونین کے سکریٹری اور مشاورتی کمیٹی کے ممبر ، تھانیشور دیال آدی گوڑ نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کردہ ایک خط میں کہا ہے کہ غیر تنظیم شعبے میں تعمیراتی کارکنوں کو کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی انتظامیہ، تعمیراتی مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر منظم شعبے کے تعمیراتی مزدوں کی غذا اور صحت کی دیکھ بھال کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ کئی مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ ایسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کے قیام کے بعد دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن کمیٹی کی میٹنگ نہیں طلب نہیں کی گئی ہے۔
مسٹر آدی گوڑ نے کہا کہ التزامات کے مطابق ، کمیٹی کا اجلاس ہر چھ ماہ میں کم از کم ایک بار ہونا چاہئے۔ مزدور لیڈروں ا کا کہنا تھا کہ کارونا کی وبا کا سامنا کررہے تعمیراتی مزدوروں کے مسائل پر غور لرما ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر متعلقہ افسران کو فوری طور پر مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دیں۔ اس سے مزدوروں کی مشکلات پر فوری طور پر غور کیا جاسکے گا اور مزدور نمائندے بھی ان کے ازالے میں تعاون کرنے کے اہل ہوں گے۔
دہلی لیبر ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS
Comments are closed.