نائیجیریا میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کی کوشش ناکام ،پانچ بندوق بردار ہلاک

0
image:premiumtimesng.com

ابوجہ :(ژنہوا) نائیجیریا کی جنوبی ریاست ایمو میں اتوار کے روز ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کو نائیجیریا ئی فوجیوں جوانوں اور پولیس کے اسپیشل دستوں نے ناکام بنا دیا اور پانچ بندوق بردارو ہلاک کردیا۔
ایک بیان میں فوجی ترجمان محمد یریما نے کہا کہ ایک غیرقانونی گروہ ،انڈیجینیس پیپل آف بیافرا (آئی پی او بی) پرحملہ انجام دینے کا شبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت آئی پی او بی کا سینئرممبر جوزف ناناچی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے ملک کے شورش زدہ جنوبی خطے میں سکیورٹی ایجنسیوں اور سرکاری تنصیبات کے پر حملے کیے۔
مسٹر یریما کے مطابق آئی پی او بی کے ایک دیگر رکن کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز کو اہم معلومات فراہم کرانے میں مدد کررہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں ، نائیجیریا کے جنوبی حصے میں پولیس اسٹیشنوں اور جیل جیسی حفاظتی جگہوں پربندوق برداروں کے حملے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS