حیدرآباد: (یواین آئی) کورونا وائرس کی وبا سے کئی خاندان بکھر رہے ہیں۔ گھنٹوں اور منٹوں میں ایک ہی خاندان کے دو تین افراد کی موت ہونے کی کئی علاقوں سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں پیش آیا جہاں چند گھنٹوں میں ہی کورونا کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ ماں کی موت رات میں ہوئی جب کہ صبح میں بیٹا اور دوپہر میں باپ چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے مغل مٹکہ گاوں سے تعلق رکھنے والا 38،سالہ شمبھو لنگم 20 دن قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا اس کے چند دن بعد اس کا 70،سالہ باپ بھدریہ سوامی اور 66 سالہ ششی کلا بھی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ شمبھو لنگم نے ابتدا میں گھر پر ہی علاج کروایا لیکن صحت بگڑ جانے پر اسے محبوب نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس کے بعد اس کی ماں اور باپ کو بھی سرکاری اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ جمعرات کی رات ششی کلا کی موت ہوگئی۔اور ونٹی لیٹر پر زیر علاج شمبھولنگم نے جمعہ کی صبح 10 بجے دم توڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے ماں اور بیٹے کی آخری رسومات انجام دینے کے کچھ دیر بعد دوپہر میں بھدریہ سوامی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
کورونا سے رات میں ماں، صبح میں بیٹا اور دوپہر میں باپ کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS