مہاراشٹرمیں’بریک دی چین والی پابندیوں میں 7جون سے نری کی جائے گی

0
image:DNAIndia

ممبئی : (یو این آئی) کورونا وبا پر قابو پانے کے تناظر میں مہاراشٹر میں’بریک دی چین ‘کے تحت نافذ کی جانے والی پابندیوں میں 7 جون سے نرمی کی جائے گی۔
مہاراشٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف اینڈ ری ہیبلٹیشن کے پرنسپل سکریٹری اسیم گپتا نے جمعہ کی رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست کے اضلاع میں کووڈ انفیکشن شرح اور آکسیجن بیڈ کے استعمال کی بنیاد پر پانچ مراحل میں تقیسم کیا گیا ہے ۔
پہلے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن کی شرح اور 25 فیصد سے بھی کم آکسیجن ایمبولینس کا استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گے ۔ ایسے اضلاع میں تمام سرگرمیاں آسانی سے جاری رہیں گی ۔ دوسرے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن شرح اور 25 فیصد سے 40 فیصد آکسیجن بیڈ استعمال کر نے والے ان اضلاع میں تعمیراتی ،زرعی خدمات سمیت تمام سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں۔ ریستوران،مال،سنیما ہال،جم،سیلون اور سپا اپنی 50 فیصد گنجائش سے شروع ہوں گے ۔
تیسرے مرحلے میں 10 فیصد انفیکشن کی شرح اور 40 فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈ کے استعمال کرنے والے اضلاع میں لازمی خدمات کے ساتھ دیگردکانیں شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی ۔ ہفتہ اور اتوار کو صرف لازمی خدمات ہی جاری رہیں گی۔ چوتھے مرحلے میں 10 سے 20 فیصد تک انفیکشن کی شرح اور 60 فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈ استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گئے ۔ ان اضلاع میں ہنگامی خدمات شام 4 بجے تک جاری رہیں گی ، دیگر تمام سرگرمیاں بند رہیں گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS